جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں لطیف کھوسہ سمیت 19 افراد پھنس گئے، دروازہ توڑ کر نکالا گیا

datetime 25  اگست‬‮  2023 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ سمیت کئی وکلا اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کیس کی سماعت کے بعد جب واپس روانہ ہوئے تو وہ لفٹ میں پھنس گئے جس کے بعد ہائیکورٹ کی عمارت کے مینٹیننس ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی گئی۔

لطیف کھوسہ اور دیگر افراد تقریباً 40 منٹ سے زائد لفٹ میں پھنسے رہے جب کہ مینٹیننس کے عملے نے لفٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی مگر دروازہ نہ کھل سکا جس کے باعث لفٹ کے باہر کھڑے وکلا نے لفٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔

لطیف کھوسہ اور دیگر اسلام آباد ہائیکورٹ کی دوسری منزل پر لفٹ میں پھنسے اور لفٹ گراؤنڈ فلور تک نہ پہنچی جس کے بعد لفٹ کے باہر موجود وکلا نے شور شرابا شروع کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں 15 سے 16 افراد کی گنجائش ہے اور لفٹ میں 19 افراد سوار تھے۔اس موقع پر عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا اور دیگر وکلا بھی لفٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش کرتے رہے۔

انتظامیہ نے لفٹ کا دروازہ کھولنے کے لیے ریسکیو کے عملے کو طلب کیا جس کےبعد ریسکیو اہلکاروں نے لفٹ کا دروازہ توڑ کر تمام افراد کو باہر نکالا جس میں تمام افراد کی حالت غیر تھی اور وہ پسینے میں شرابور تھے۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہےکہ لفٹ میں گنجائش سے زیادہ لوگوں کی وجہ سے لفٹ رکی جب کہ لفٹ میں کوئی ایمرجنسی الارم نہیں ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…