سرگودھا(این این آئی) سرگودھا میں پی ٹی آئی کے تین مزید سپوتوں نے 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کپتان کو خیرباد کہہ دیا اور پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عہد کر کے پاک فوج زندہ باد کا نعرہ لگا دیا۔
سرگودھا میں پی ٹی آئی کے تین مذید سپوتوں امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل للیانی اظہر محمود گوندل، تحصیل کوٹ مومن سے پی ٹی آئی کے صدر محسن حسن بھٹی اور ماڑی لک سے پی ٹی آئی کے کارکن محمد عمران نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کپتان کو خیرباد کہہ دیا۔ جنہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عہد کر کے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا اور کہا کہ پاک فوج ہماری محافظ ہے ہمیں اس سے محبت ہ