ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

آئن اسٹائن سے زیادہ آئی کیو لیول والی برٹش پاکستانی طالبہ کا اولیول امتحان میں عالمی ریکارڈ

datetime 25  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے جنرل سرٹیفکیٹ آف سکینڈری ایجوکیشن(جی سی ایس ای)کے امتحان میں 34 مضامین میں ریکارڈ کامیابی حاصل کر لی۔برطانیہ میں او اور اے لیول کے نتائج جاری ہوگئے ہیں، ان امتحانات میں آئن سٹائن سے زیادہ آئی کیو رکھنے والی برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے 34 مضامین میں ریکارڈ کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ماہ نور نے او لیول امتحان میں 10 مضامین سکول سے اور 24 پرائیوٹ امیدوار کے طور پر دیئے اور تمام میں اے سٹار گریڈ حاصل کر لئے۔پاکستانی طالبہ کا آئی کیو لیول البرٹ آئن اسٹائن سے بھی زیادہ ہے، مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں ماہ نور کا سکور 161 رہا ہے، وہ ذہانت کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست ایک فیصد افراد میں سے ہیں۔آئن اسٹائن کبھی مینسا ٹیسٹ کا حصہ نہیں بنے مگر مانا جاتا ہے کہ ان کا سکور بھی 160 ہوگا۔واضح رہے کہ ماہ نور کے والدین عثمان چیمہ اور طیبہ چیمہ کا تعلق لاہور سے ہے، یہ فیملی 2006 میں برطانیہ منتقل ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…