ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

لاہور ڈویژن کے تمام تھیٹرز کو سیل کر دیا

datetime 25  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے بار بار کی وارننگز کے باوجود اسٹیج ڈراموں میں بیہودہ ڈانسز اور فحش حرکات سے باز نہ آنے پر کریک ڈائون کا آغاز کرتے ہوئے لاہور ڈویژن کے تمام تھیٹرز کو سیل کر دیا ۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عا مر میر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ثقافت کے نام پر فحاشی اور عریانی کو فروغ دینے والے تھیٹرز کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ مجبور ہو کر کیا گیا یہ تاکہ تھیٹر مالکان اور ڈرامہ پروڈیوسرز کو اس معاملے میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہو سکے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام تھیٹرز اور اسٹیج ڈراموں کو مانیٹر ز کرنے کی ذمہ دار ی پنجاب آرٹس کونسل کو سونپ دی گئی ہے اور جہاں کہیں بھی بیہودگی ، فحاشی اور عریانی کا عنصر نظر آئے گا اس تھیٹر کو سیل کر دیا جائے گا، ڈرامے کے پروڈیوسرکو بلیک لسٹ اور ڈانسرز پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر لاہور کی زیر قیادت ایک خصوصی ٹیم نے رات گئے تماثیل تھیٹر لاہور میں فحش مجرے کی شکایت پر چھاپہ مارا اور ڈرامہ روک کر تھیٹر کو سیل کر دیا گیا ۔ شیخوپورہ اور قصور میں بھی فحش مجروں کی شکایات کے بعد تھیٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…