ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کو سرنڈرکرناہوگااس کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں،شاہد خاقان عباسی

datetime 25  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سرنڈرکرناہوگا ،اس کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں،سرنڈرکرنے کے بعد جج فیصلہ کرتے ہیں جوڈیشل بھیجناہے یا ضمانت دینی ہے،پھر حق ہے کہ عدالتیں ان کی اپیل کا فیصلہ کریں۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کوالیکشن کے قریب واپس آناچاہیے،نوازشریف واپس آکرعدالت کے آگے سرنڈرکریں،جیل جائیں، نوازشریف کو سرنڈرکرناہوگااس کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نہ آتی توحالات اس سے بدترہوتے،شہبازشریف وزیراعظم تھے وہی عوام کو جواب دیں گے،نوازشریف حکومت میں آتے توکوئی انگلی نہ اٹھاتا،ہمارا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ برقرار ہے۔

سابق وزیر اعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق کہا کہ جیل میں سابق وزیراعظم نہیں دیکھا جاتا،2کلاس ہوتی ہیں،سابق وزیراعظم کو جیل میں بی کلاس دینی چاہیے۔شاہد خاقان عباسی آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ پرانی مردم شماری پرالیکشن کرانامناسب نہیں تھا،الیکشن فروری کے آخریامارچ کے شروع میں ہوں گے اور اگرالیکشن اس سے آگے گئے تو دعاہی کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…