خیرپور(این این آئی) کمسن ملازمہ فاطمہ کے قتل کیس میں درگاہ کے خلیفوں سمیت چالیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، خلیفوں نے ڈی آئی جی پر 3کروڑ روپے رشوت مانگنے کا الزام لگایا تھا۔تفصیلات کے مطابق خیرپورمیں دس سالہ ملازمہ فاطمہ کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس کی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ مقدمے میں درگاہ رانی پور کے 3 خلیفوں سمیت 30 افراد کو نامزد کیا گیا، خلیفوں نے ڈی آئی جی پر 3کروڑ روپے رشوت مانگنے کا الزام لگایا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمے میں تینوں خلیفوں پر فاطمہ کے قاتلوں کی سہولت کاری کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔دوسری جانب مقتولہ فاطمہ کے اہل خانہ کو پیروں کی جانب سے دھمکیاں بھی مل رہی ہیں، مقتولہ کے چچا نیپیر کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
فاطمہ کی والدہ کی جانب سے مرکزی ملزم اسد شاہ کے سسر پیر فیاض شاہ کوبھی تفتیش میں شامل کرنے کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔اس سے قبل پیروں کے دفاع میں رانی پور کے ڈاکو سامنے آگئے تھے اور وڈیو بیان میں ایس پی کو پیروں کے خلاف کو قدم نہ اٹھانے کی تنبیہ کی تھی۔