جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

شام ہوئی تو ہم سے کہا گیا جو ہوسکے آپ کرلیں، بٹگرام واقعہ کے ہیرو صاحب خان کی گفتگو

datetime 24  اگست‬‮  2023 |

بٹگرام (این این آئی)ضلع بٹگرام کے علاقے پاشتو الائی میں ریسکیو آپریشن کرنے والے مشن امپاسیبل کے ہیرو صاحب خان نے کاہ ہے کہ جب انہوں نے تمام بچوں کو با حفاظت بچایاتو وہاں موجود لوگوں نے ہمیں چوم لیا۔ایک انٹرویومیں زپ ایکسپرٹ علی سواتی اور محمد الیاس نے بتایا کہ تمام آپریشن فوج کی نگرانی میں مکمل کیا، زپ ایکسپرٹ ہونے کی وجہ سے آرمی نے ہماری خدمات حاصل کیں۔

اس کے علاوہ ملکی و غیرملکی میڈیا کو دیے گئے مختلف انٹرویوز میں صاحب خان نے کہا کہ وہاں موجود لوگوں نے ہماری ٹیم کو نقد انعام بھی دیا اور انہیں خوب سراہا۔انہوںنے کہاکہ ابتدا میں ہیلی کاپٹرز ریسکیو میں مصروف رہے اور ہمیں ریسکیو کی اجازت نہیں دی جارہی تھی، ایک بچے کو ہیلی کاپٹر سے بچالیا گیا تھا اور جب شام ہوگئی تو ہم سے کہا گیا کہ جو آپ سے ہوسکے وہ آپ کرلیں، اس کے بعد ہم نے اپنا آپریشن شروع کیا اور ڈولی میں موجود تمام 7 افراد کو بچالیا۔

صاحب خان نے بتایا کہ حالیہ آپریشن اس قدر مشکل تھا کہ کسی بھی ایک ٹیم کے لیے اسے اکیلے سرانجام انجام دینا آسان نہ ہوتا، پاکستان آرمی کے اہلکار مسلسل ہمارے ساتھ مصروف تھے، انہوں نے ہمیں ضروری سامان بھی فراہم کیا، رسیاں دیں اور آخر تک موجود رہے، یہ ایک مشترکہ ریسکیو آپریشن تھا جس میں الخدمت، ریسکیو 1122 سمیت مقامی لوگوں نے ساتھ دیا۔انہوں نے بتایا کہ میرے پاس سارا سامان موجود تھا، میری ٹیم میرے ہمراہ تھی لیکن ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کا عمل جاری تھا تو مقامی لوگوں اور والدین کا ہم پر اعتماد نہیں تھا اس لیے ہمیں اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…