بٹگرام (این این آئی)ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی کی یو سی بٹنگی پاشتو میں چیئرلفٹ پھنسنے کے حادثے میںپاک فوج کے ریسکیو آپریشن کے دوران 2 بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا تاہم اندھیرے کے باعث ہیلی کاپٹر آپریشن روک دیا گیا ۔خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی کی یوسی بٹنگی پاشتو میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے لفٹ دو پہاڑوں کے بیچ صبح پونے سات بجے کے پھنس گئی میں اسکول جانیوالے 6 بچے اور 2 اساتذہ شامل تھے ،ان 8 افراد کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن میں ایس ایس جی کی سلنگ ٹیم، پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر شریک رہی۔
علاقے میں تیز ہوا کی وجہ سے آپریشن کافی مشکل ہوا، گزرتے وقت کے ساتھ کم روشنی بھی مشکلات بڑھتی گئیں ۔جی او سی ایس ایس جی ریسکیو آپریشن کی نگرانی کیلئے جائے حادثہ پر پہنچے۔ جی او سی، ایس ایس جی آرمی ریسکیو آپریشن کی براہ راست نگرانی کر رہے تھے ۔
عینی شاہد کے مطابق اب تک اب تک 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ روشنی انتہائی کم ہونے کے باوجود دیگر افراد کو نکالنے کیلئے گرائونڈ آپریشن جاری رہا ۔ریسکیو آپریشن میں انتہائی احتیاط برتی گئی، رات کی تاریکی میں آپریشن جاری رکھنے کیلئے بھی مختلف آپشن زیر غوررہے ذرائع کے مطابق رات ہوتے ہی ہیلی کاپٹر آپریشن روک دیا گیا ہے ،دیگر افراد کو نکالنے کیلئے زمینی آپریشن کا آغاز کیا گیا ۔
چھوٹی ڈولی سے کھانے پینے کی اشیا ء بھیجی گئیں، اسی ڈولی میں ایک ایک کر کے انتہائی احتیاط کے ساتھ بچوں کو ریسکیو کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔پاک فوج ریکسیو آپریشن کے لیے شمالی علاقہ جات سے لوکل کیبل کراسنگز ایکسپرٹ لے آئی۔لوکل کیبل کراسنگز ایکسپرٹ کی خدمات بھی بروئے کار لائی گئیں ذرائع کے مطابق چیئرلفٹ کی تین رسیاں ہیں جن میں سے دو رسیاں ٹوٹ چکی ہیں، مقامی افراد لفٹ کو ایک پہاڑ سے دوسری طرف جانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ضلعی ہیڈ کوارٹر سے یہ جگہ 4 گھنٹے دور ہے اور پہاڑی علاقے کی سڑک بھی بہت خراب ہے۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر تحصیل الائی اور ضلعی ہیڈکوارٹر سے دو ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئیں ۔
پی ڈی ایم اے نے بٹگرام چیئرلفٹ واقعے سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ پاشتو میں 8 افراد کے چیئرلفٹ میں پھنسنے کا واقعہ صبح 8:30 بجے پیش آیا۔ چیئرلفٹ پہاڑوں کے بیچ برساتی نالہ جہانگیری خوڑ پر نصب ہے۔چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد میں ابرار، عرفان، گل فراز، اسامہ، رضوان اللہ، عطااللہ، نیاز محمد اور شیرنواز شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق چیئرلفٹ تقریباً 2 ہزار میٹر کی بلندی پر لگی ۔