ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

فحش حرکات کرنے والی18 ڈانسرز کیخلاف کریک ڈاؤن، پابندی کا فیصلہ

datetime 22  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ داخلہ نے اسٹیج ڈراموں میں فحش حرکات کرنے والی 18 ڈانسرز پر پنجاب بھر میں پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ،پہلے مرحلے میں محکمہ داخلہ نے پنجاب آرٹس کونسل کی سفارش پر 18 سٹیج ڈانسرز کو شو کاز نوٹس جاری کر دئیے ہیں اور انہیں اپنا موقف دینے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے ، دوسرے مرحلے میں ان ڈانسرز پر صوبہ بھر میں پابندی عائد کر دی جائے گی۔

جن ڈانسرز کو فحش حرکات کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں مہک بٹ، کومل چوہدری، قسمت شہزادی، نایاب خان، شیلا چوہدری، ایان اختر، سونو بٹ، ندا چوہدری، خوشبو خان، روشانی خان، کاجل چوہدری، سارہ خان، تبسم خان، ماہ نور، جیا بٹ، حرا ڈوگر، وفا علی، اور لائبہ جٹی شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ یہ ڈانسرز سٹیج ڈراموں کے نام پر فحاشی اور عریانی پھیلا رہی ہیں جس کی بنا ء پر ان پر پابندی لگانا ضروری ہے۔

وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کی ہدایت پر پنجاب آرٹس کونسل نے شمع تھیٹر، تماثیل تھیٹر، محفل تھیٹر، ناز تھیٹر، ستارہ تھیٹر، الفلاح تھیٹر لاہور، فرینڈز تھیٹر اور میرین تھیٹر ساہیوال کے خلاف بھی کارروائی کے لئے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ۔ عامر میر نے واضح کیا ہے کہ ثقافتی اداروں میں مجروں کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور ڈراموں کی آڑ میں بیہودگی اور بے حیائی ہرگز قابل قبول نہیں۔ پنجاب میں ایسی تمام ڈانسرز کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پنجاب آرٹس کونسل کی خفیہ ٹیمیں تمام تھیٹرز میں اسٹیج ڈراموں کو مانیٹر کر رہی ہیں اور جہاں بھی غیر اخلاقی پرفامنس ہوگی وہاں ایکشن لیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…