جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

آفیشل سیکریٹ ایکٹ، آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے قانون بننے کا نوٹیفکیشن جاری

datetime 20  اگست‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)آرمی ترمیمی ایکٹ 2023اور آفیشل سیکرٹس ترمیمی ایکٹ2023باقاعدہ قانون بن چکے ہیں جن کے گیزٹ نوٹیفیکیشنز بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستان آرمی امینڈمنٹ بل 27جولائی کو سینیٹ نے پاس کیا، یہی بل31جولائی کو قومی اسمبلی نے پاس کیا،یہ بل ایوان صدر کو دو اگست کو موصول ہوا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی نے پہلی اگست کو پاس کرکے سینیٹ کو بھیجا،سینیٹ نے کچھ اعتراضات لگا کر واپس قومی اسمبلی میں بھیجا جسے دور کرکے قومی اسمبلی نے 7اگست کو منظور کیا،یہ بل صدر مملکت کو بھیجا گیا جو 8اگست کو موصول ہوا۔آئین کے آرٹیکل 75کے تحت جب کوئی بل صدر مملکت کے پاس منظوری کیلئے بھیجا جاتا ہے تو ان کے پاس دو اختیارات ہیں۔ ایک تو یہ کہ وہ اس بل پر اپنی رضامندی دے دیں اور وہ قانون بن جائے۔ دوسرا راستہ یہ ہے کہ وہ بل پر اپنی آبزرویشنز تحریری صورت میں واپس بھیجیں تاکہ مجلس شوریٰ ان رہنمائی پر غور کرسکے۔

یہ دونوں اختیارات استعمال کرنے کیلئے قانون میں ٹائم لمٹ 10دن لکھی گئی ہے۔نگراں وزیر قانون احمد عرفان اسلم کے مطابق صدر مملکت نے 10دن میں نہ تو بل پر دستخط کئے اور نہ مشاہدات درج کرکے واپس بھجوائے۔سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے پاکستان آرمی ترمیمی ایکٹ 2023اور آفیشل سیکرٹس ترمیمی ایکٹ 2023کے قانون بننے کا گیزٹ نوٹیفیکیشن 18اگست جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صدر کی توثیق کے بعد دونوں گیزٹ نوٹیفیکیشن سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کئے گئے۔

حالانکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بلوں کی توثیق اور ان پر دستخط کرنے کی تردید کرچکے ہیں۔گیزٹ نوٹیفیکیشنز قومی اسمبلی اور سینیٹ کی ویب سائٹس پر جاری کردئیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ نگراں وزیر قانون احمد عرفان اسلم کا کہنا ہے کہ صدر نے 10دن میں بلز واپس نہیں بھجوائے تو وہ خودبخود قانون بن گئے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…