حیدر آباد (این این آئی)دریائے سندھ میں تین لڑکے نہاتے ہوئے ڈوب گئے، 2 کی لاشیں برآمد کرلیں۔افسوسناک واقعہ دریائے سندھ لطیف آباد 4 نمبر کے مقام پر پیش آیا جہاں تین نوجوان لڑکے نہاتے ہوئے دریا میں ڈوب گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا، ڈوبنے والے دو لڑکوں کی لاشیں نکال لی گئیں ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والوں کی شناخت 12 سالہ عاطف، 17 سالہ محمد حسن اور 18 سالہ فیضان کے نام سے ہوئی، دو لڑکوں عاطف اور فیضان کی لاش نکال لی ہے ۔آخری اطلاعات تک تیسرے کی تلاش جاری تھی ۔