اسلا م آباد (نیوزڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدرِمملکت کی ٹویٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ صدرِمملکت کی ٹویٹ ہر لحاظ سے غیرمعمولی، تشویشناک اور ناقابلِ تصوّر ہے، صدرِمملکت کی ٹویٹ کے بعد پوری قوم میں بے چینی اور اضطراب کی سنگین لہر نے جنم لیا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صدرِمملکت کی ٹویٹ نے ریاستی نظم میں اوپر سے لیکر نیچے تک پھیلے مہلک ترین انفیکشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا ہے، صدرِمملکت کی ٹویٹ کے مندرجات کا ہر زاویے اور ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں، صدرِ مملکت کی ٹویٹ کے مفصل جائزے کے بعد اپنا ردعمل قوم کے سامنے رکھیں گے۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے مسوّدوں پر دستخطوں کے معاملے پر صدرِمملکت کی ٹویٹ
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدرِمملکت کی ٹویٹ پر گہری تشویش کا اظہار
صدرِمملکت کی ٹویٹ ہر لحاظ سے غیرمعمولی، تشویشناک اور ناقابلِ تصوّر ہے،
صدرِمملکت کی ٹویٹ کے بعد پوری قوم… pic.twitter.com/hWnztnte1Q
— PTI (@PTIofficial) August 20, 2023