ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

اہلکار دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور بیٹی کو گھسیٹ کر لے گئے، شیریں مزاری

datetime 20  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور بیٹی ایمان مزاری کو گھسیٹ کر ساتھ لے گئے۔ اسلام آباد کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا ایمان کی گرفتاری کے لیے اہلکار گیٹ پھلانگ کر گھر کے اندر آئے، گارڈ کو کیبن میں بند کیا، موبائل چھین لیا اور دروازہ توڑنے کی کوشش بھی کی۔

گھر میں 20 کے قریب افراد گھسے تھے، 6 خواتین پولیس اہلکار گھر میں دیکھیں، پولیس اہلکار ایمان کو گھسیٹ کر باہر لے کر گئے، میرے کمرے میں بھی چیزوں کو ٹٹولا اور سرچ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار ایمان کا موبائل اور لیپ ٹاپ لے کر چلے گئے، میرا ہاتھ کھینچا اور موبائل بھی لے کر چلے گئے، کیمرہ ڈیوائس لے کر چلے گئے۔گھر میں ایمان اور میں رہتی ہیں، نہ جانے کیوں دروازہ توڑ کر آتے ہیں، پولیس نے بغیر وارنٹ کے ایمار کو گرفتار کیا۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور علی وزیر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملزمان اسلام آباد پولیس کو تفتیش کے لیے مطلوب تھے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تمام کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی، اسلام آباد پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کی جاری خبر کو ہی درست تسلیم کیا جائے، کوئی پولیس اسٹیشن سے بیان دینے کا مجاز نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…