جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

اسحاق ڈار نے سرکاری قرض میں 18 ہزار ارب اضافے کی وجوہات بتادیں

datetime 19  اگست‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سرکاری قرض میں ساڑھے 18 ہزار ارب کے اضافے کی وجوہات تفصیل سے بتادیں۔ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اپریل 2022 سے اگست 2023 کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حکومت کے دوران سرکاری قرض میں اضافے کی وضاحت دی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے 16 ماہ کے دوران سرکاری قرض میں ساڑھے 18 ہزار ارب کا اضافہ ہوا۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری قرض کی اس رقم میں 2 ہزار 300 ارب روپے کا پرائمری خسارہ شامل ہے۔

انہوںنے کہاکہ 18 ہزار ارب کے اضافے میں 6 ہزار 900 ارب کی سود کی ادائیگی بھی شامل ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ سرکاری قرض میں 9 ہزار 300 ارب کا اضافہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ساڑھے 17 ارب ڈالر رہا، جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کافی حد تک کمی ہوئی۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب 40 کروڑ ڈالر تک آگئے، پی ڈی ایم کی حکومت کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2 ارب 60 کروڑ تک لے آئی۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کی حکومت نے زرمبادلہ میں کمی کے عمل کو روکا، اتحادی حکومت نے ادائیگیوں سے متعلق عالمی ذمے داریاں پوری کیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات کو شکست دی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…