پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے فوج کیخلاف انقلاب لائوں اور بادشاہ بن جائوں، پرویز خٹک

datetime 19  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے فوج کیخلاف انقلاب لائوں اور بادشاہ بن جائوں،جنرل باجوہ نے بہت کوشش کی ہماری حکومت چلتی رہے ، انہوں نے الیکشن کے بہت سارے مواقعے دلائے، مجھے پی ٹی آئی الیکشن میں نظر نہیں آ رہی ،4سے5کیسز بہت خطرناک ہیں جس میں پی ٹی آئی پھنس چکی ہے۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا 5سے 6باتیں بار بار کرو تاکہ لوگوں کو جھوٹ بھی سچ لگے۔انہوں نے کہاکہ جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بتائیں گے کہ چھوڑ کرجانے سے کیا فرق پڑتا ہے، میرے ساتھ35سے40لوگ وہ ہیں جن کے پاس ووٹ بینک ہے،ہر ضلع کے بارے میں دیکھ رہا ہوں کہ کس کو پارٹی میں شامل کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ میں تو فروری میں بھی الیکشن نہیں دیکھ رہا، الیکشن ہورہے ہوتے تو کمپین چل رہی ہوتی،جلسے ہوتے،میں کوئی جلسے نہیں دیکھ رہا،سب کو پتہ ہے ابھی الیکشن نہیں ہو رہے، ہم تو اپنی پارٹی کا تعارف کرا رہے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہاکہ الیکشن کی رکاوٹ میں نئی مردم شماری بھی آ گئی ہے،ہم جمہوری لوگ ہیں اور چاہتے ہیں انتخابات ہوں ۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈلیور کرنے والا کوئی شخص پسند نہیں تھا،وہ نہیں چاہتے تھے کہ کوئی بھی پاپولر ہو،ہمارے لیڈر زکمزور ہیں جو کسی کو اوپر نہیں آنے دیتے۔سابق وزیراعلیٰ کے پی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا میں ہی سارا ملک چلاوں گا۔

پرویز خٹک نے کہاکہ جنرل باجوہ نے بہت کوشش کی کہ ہماری حکومت چلتی رہے ، انہوں نے الیکشن کے بہت سارے مواقعے دلائے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے مجھے وزیراعظم بننے کی آفر کی، میں زیادہ لوگ لا سکتا تھا ،لوگ تنگ تھے اور وزیراعظم بن سکتا تھا مگر ایسا نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ ابھی کسی سے اتحاد کے بارے میں نہیں سوچ رہے ، پہلے لوگوں کو نکالیں گے، اپنی پوزیشن بنائیں گے اور پھر کسی سے بات کریں گے،5سال کی کارکردگی کو دکھا کر الیکشن میں جائیں گے ،لوگوں کو نظر آ رہا ہے کہ کیا کیا ، خالی قصے اور کہانیاں نہیں لے کر جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ مجھے پی ٹی آئی الیکشن میں نظر نہیں آ رہی ،4سے5کیسز بہت خطرناک ہیں جس میں پی ٹی آئی پھنس چکی ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…