پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جو کیا وہ ریاست پاکستان پر حملہ تھا، وزیراعظم

5  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران نیازی دانستہ طور پر کھلے عام مقامی اور بین الاقوامی سامعین کو بڑی مہارت سے جھوٹی باتوں اور غلط بیانی سے گمراہ کر رہے ہیں،نو مئی کے واقعہ کے تمام ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا مل رہی ہے ،

انسانی حقوق کی کہیں بھی پامالی نہ ہوئی اور نہ ہوگی،ہر کیس میں تمام قانونی ضابطے پورے کئے جائیں گے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ بین الاقوامی میڈیا کیساتھ اپنے انٹرویوز میں عمران نیازی دانستہ طور پر کھلے عام مقامی اور بین الاقوامی سامعین کو بڑی مہارت سے جھوٹی باتوں اور غلط بیانی سے گمراہ کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ان کا 9 مئی کے بعد کے واقعات کو انسانی حقوق کی پامالی اور سیاسی احتجاج کو دبانے کے زاویے سے پیش کرنے کا مقصد بیرونی تجزیہ نگاروں کو غلط بیانیے سے دھوکہ دینا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریکارڈ کی درستگی کیلئے میں بتاتا چلوں کہ 9 مئی کو جو انکی جماعت کا ریاست پر حملہ آور ہونے کا قابلِ مذمت اقدام بد نیتی اور ناپاک عزائم پر مبنی تھا،کسی بھی ملک کو اپنی سالمیت پر ایسا حملہ قطعاً برداشت نہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ سب کو یقین ہونا چاہیے کہ اس واقعہ کے تمام ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا مل رہی ہے اور میں یہ بھی یقینی بنارہا ہوں کہ انسانی حقوق کی کہیں بھی پامالی نہ ہوئی اور نہ ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ہر کیس میں تمام قانونی ضابطے پورے کئے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اپنی تمام تر ائینی اور انسانی حقوق سے متعلق ذمہ داریوں کا احترام کرتا ہے اور انہیں پورا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…