ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان انقلاب لانے کا کہہ رہے ہیں اور اپنی مرضی کی ایف آئی آر درج نہیں کراسکتے، رانا ثناء اللہ کا انتباہ

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میں فسادیوں کو خبردار کرتا ہوں، ایسا نہ ہو کل پولیس بھی حفاظت نہ کر پائے،چند فسادی لوگوں کی وجہ سے کروڑوں لوگ پریشانی کاشکار ہیں،پی ٹی آئی رہنما سڑک بند کرکے،ٹائر جلا کر ویڈیو بنا کر اپنی قیادت کو بھیجتے ہیں،مٹھی بھر لوگ گاڑی میں آتے ہیں اور ٹائر جلا کر آگ لگاتے ہیں، آمدورفت کے راستے کھلے رکھنا

صوبائی حکومتوں کی آئینی اور قانونی ذمے داری ہے، جسے پورا کرنا چاہیے، عدالت عظمیٰ لوگوں کو تکلیف پہنچانے والوں کے خلاف نوٹس لیں ، عمران خان انقلاب لانے کا کہہ رہے ہیں اور اپنی مرضی کی ایف آئی آر درج نہیں کراسکتے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما سڑک بند کرکے،ٹائر جلا کر ویڈیو بنا کر اپنی قیادت کو بھیجتے ہیں،مٹھی بھر لوگ گاڑی میں آتے ہیں اور ٹائر جلا کر آگ لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آمدورفت کے راستے کھلے رکھنا صوبائی حکومتوں کی آئینی اور قانونی ذمے داری ہے، جسے انہیں پورا کرنا چاہیے، چند فسادی لوگوں کی وجہ سے کروڑوں لوگ پریشانی کاشکار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سڑکیں بلاک کیے جانے سے اسکول بند کردیے، دفاتر نہیں کھل سکے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے احتجاج کرکے عام شہری کو تکلیف پہنچا رہے ہیں،عدالت عالیہ سے اپیل ہے کہ اس کا نوٹس لیں، عام آدمی کو تکلیف پہنچانے کی کوشش ملک دشمن ایجنڈا ہے،پنجاب اور پختونخوا حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مٹھی بھر لوگوں کی حفاظت نہ کریں، انہیں وہاں سے بھگائیں۔انہوں نے کہا کہ میں ان فسادیوں کو خبردار کرتا ہوں کہ عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہیں، اس کا ردعمل آئیگا، ایسا نہ ہو پولیس ان کی حفاظت کررہی ہے، وہ نہ کر پائے۔ احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے ہونے والی زحمت پر انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اوراتحادی قائدین کی جانب سے عوام سے معذرت خواہ ہوں،آج یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے،کل یہ10،15 جگہوں پر ہوگی،ہوش کے ناخن لیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران نیازی نے سینئر صحافیوں سے جو بات منسوب کی وہ قابل مذمت ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر آباد کے واقعہ کا جو ملزم نوید ہے، وہی ملزم ہے،

تمام تفتیش آگے بڑھ رہی ہے، ملزم نوید کا کسی سیاسی یا مذہبی گروہ سے کوئی تعلق نہیں۔ نہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی حدود سے دور بیٹھ کر عوام کیلئے مشکل پیدا کررہاہے ، عوام نے ان کے فتنہ فساد مارچ کو مسترد کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ چند ہزار لوگ فساد پیدا کرر ہے ہیں، یہ ہے ان کا لانگ مارچ۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ

احتجاج کی وجہ سے بند قومی شاہراہوں کو فوری طور پر کھلوائیں۔ رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ میں چیف جسٹس اور پنجاب و کے پی کے چیف جسٹس سے بھی درخواست کرتا ہوں،پھر یہ آپ کے پاس ریلیف لینے آئیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر انہوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ایسا نہ ہو کہ عوام ان سے حساب لیں،آج بھی ایک دو جگہ پر ایسا ہوا۔ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے

رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ گورنر راج کا فیصلہ تووزیراعظم کے زیر نگرانی وفاقی کابینہ ہی نے کرنا ہے۔ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے کے مطابق چیف جسٹس کو خط بھیجا جاچکاہے،وزارت داخلہ کے توسط سے کینیا سے

درخواست کریں گے کہ کیس میں ڈیٹا فراہم کیاجائے۔وفاقی وزیر کے مطابق بادی النظر میں جو سامنے آیاہے اس کے مطابق ارشدشریف کوقتل کیا گیا اوراگر ایسا ہے تو پھر خرم اور وقار جو دونوں بھائی ہیں، کسی طرح اس سے باہر نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری رائے ہے کہ

ارشد شریف پرفائر کرنیوالوں کومعلوم تھاکہ ارشد شریف کس سیٹ پر بیٹھا ہے،وزیراعظم سے کہوں گا کینیا سے دوبارہ بات کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر کی ایف آئی اے انکوائری کررہی ہے،تقریر میں کوئی ایسی بات سامنے آئی تو ضابطہ فوجداری ، پیکا آرڈیننس کے تحت کارروائی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…