اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ہرنائی بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 افسروں اور جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے اپنے بیان میں وزیراعظم نے شہدا میجر خرم شہزاد، میجر محمد منیب افضل، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران،
نائیک جلیل، سپاہی شعیب کے اہل خانہ سے تعزیت کیا اور کہاکہ مادروطن کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کے لئے افواج پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے، یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔قبل ازیں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ہرنائی ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک افواج کے افسروں اوراہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے شہداء کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ہیلی کاپٹر حادثہ انتہائی المناک ہے۔شہادتوں کی اطلاع پر دلی رنج ہوا،وطن کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء قوم کے محسن ہیں۔