اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 1965 کی جنگ کے غازیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 07 ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے،اس دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جو ناقابلِ فراموش کارنامے سر انجام دیئے انہیں دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ جلی حروف میں لکھا جائیگا۔ پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 1965 کی جنگ کے غازیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک مختصر دستاویزی فلم جاری کی ہے جس میں 7 ستمبر 1965 کو لڑے جانے والے فضاء معرکے کا احوال بیان کیا گیا ہے۔1965 کی جنگ میں پاک فصائیہ کے جانبازوں نے وطن عزیز کی فضائی حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی۔ پوری قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے،آج بھی پاک فضائیہ کا ہر فرد 1965 والے جذبے سے سرشار اور دشمن کی ہر چال کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
یوم فضائیہ ،پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کا 1965 کی جنگ کے غازیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت، دستاویزی فلم جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان کو پمز ہسپتال لایا گیا تو کیا صورتحال تھی؟ مزید تفصیلات سامنے آ گئیں
-
فرح یوسف نے علیحدگی کے معاملے پر لب کشائی کر دی
-
شب برات کی تعطیل کے بارے میں اہم خبر
-
بیرسٹر گوہر کا اجازت کے باوجود عمران خان سے ملاقات سے انکار
-
کیپٹن (ر)صفدر کا بیٹے کی شادی پر مریم نواز کے ساتھ تصویر نہ بنوانے کے سوال پر دلچسپ جواب
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
آسمان سرخ ہو گیا، دنیا کے لیے وارننگ
-
رمضان سے قبل ملازمین کے الاؤنسز بارے بڑی خوشخبری
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، پاکستان میں قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ متوقع
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
-
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
-
پی ٹی اے کا سمیںبند کرنے کا انتباہ جاری
-
پاکستان سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
پانچ جڑواں نومولود 5 روز بعد انتقال کر گئے















































