سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات ،جماعت اسلامی کے بعد ن لیگ نے بھی درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی

19  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر جماعت اسلامی کے بعد ن لیگ نے بھی درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی۔ مسلم لیگ (ن)کی الیکشن کمیشن کو درخواست میں کہاگیاکہ پی ٹی آئی کا کیس ناقابل سماعت ہے۔

الیکشن کمیشن نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل مانگ لیے،الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہاکہ ہر سیاسی جماعت کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانا لازمی ہے،ن لیگ چاہتی ہے ان کے اکاونٹس کی جانچ پڑتال نہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ ن لیگ فنڈنگ کیس سیراہ فراراختیارکرناچاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اثاثوں کے ذرائع جمع کرانا تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے،فارن فنڈنگ کیس میں سماعت پر سماعت ہوتی جارہی ہے ۔ فرخ حبیب نے کہاکہ ہمارے تمام اثاثے کلیئر ہیں ،ہم نے الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے ہیں، پی ٹی آئی نے اکاؤنٹس کاحساب دیا اور ہم مزیدجانچ پڑتال کیلئے تیارہیں۔فرخ حبیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے کیسزمیں اسکروٹنی کمیٹی بنائے ،بہت سی سیاسی جماعتیں ہیں جن پرالزام لگے ہیں کہ وہ فارن فنڈنگ لیتے رہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…