جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک مشین سے ہوں گے ، شیخ رشید

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات اب الیکٹرانک مشین سے ہوں گے کیوں کہ یہ اب قانون بن گیا ہے ، شکر ہے اللہ نے ہمیں نالائق اور نااہل اپوزیشن دی ہے، 24 گھنٹے ٹی وی کو میٹیریل دینا بڑا مشکل ہے،40 حلقوں کا فیصلہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ سے ہوگا، کئی حلقوں میں 50 ہزار اوورسیز ووٹ ہیں۔راولپنڈی کے گرلز ڈگری کالج ایف بلاک میں

نئے ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپنے شہر میں یونیورسٹی کالجز سکولز کا جال بچھا دیا ہے، بچیوں نے 100 میں سے 100 نمبرز لئے میں تو 60 تک نمبر لیتا تھا، پاکستان کی بیٹی پڑھی لکھی جبکہ ہمارا بیٹے نالائق ہوگئے ہیں۔وفاقی وزیر نے داخلوں کا مسئلہ حل کرنے کے لئے تمام کالجز میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کالج کو نئے کمپیوٹرز کے لئے 15 لاکھ روپے دینے کا بھی وعدہ کیا، اور کہا کہ راولپنڈی میں آئندہ ہفتے آخری کالج بنا رہے ہیں اس کے 35 کروڑ روپے موجود ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کابینہ نے ان لائن ویزہ کی منظوری دے دی ہے، ووٹ اب الیکٹرانک مشین سے ہوں گے کیوں کہ یہ اب قانون بن گیا ہے، آئندہ انتخابات سی وی ایم سے یوں گے، اوورسیز پاکستانیز آئی ایم ایف سے زیادہ پیسہ پاکستان بھیجتے ہیں ان کی کوئی شرط بھی نہیں ہے، 40 حلقوں کا فیصلہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ سے ہوگا کئی حلقوں میں 50 ہزار اوورسیز ووٹ ہیں، اوورسیز ووٹ تحریک انصاف کو ملیں گے تو اپوزیشن کہے گی دھاندلی ہوگئی ہے، شکر ہے اللہ نے ہمیں نالائق اور نااہل اپوزیشن دی ہے، 24 گھنٹے ٹی وی کو میٹیریل دینا بڑا مشکل ہے، قوم آگے چلے گئی سیاست دان پیچھے چلے گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ادارک ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے، لیکن اب ہمیں اس کا حل تلاش کرنا ہے، سعودی عرب سے لازوال رشتہ ہے انہوں نے قرضہ دیا جس سے اکنامی میں بہتری آئی ہے، وفاقی وزراء کے بیرون ممالک جانے پر پابندی روٹین ہے میں تو راولپنڈی سے کہیں بھی نہیں جانا چاہتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…