لاہور(این این آئی) سیشن عدالت نے شہزاد اکبر سے صلح کی بنیاد پر جہانگیر ترین گروپ کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کی 1لاکھ روپے کے مچلکے کے عیوض ضمانت منظور کر تے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے نذیر چوہان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تو مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے نمائندے ہارون الیاس عدالت میں پیش ہوئے اور پاور آف اٹارنی عدالت میں پیش کیا۔ شہزاد اکبر کے نمائندے نے عدالت میں بیان دیا کہ شہزاد اکبر نے نزیر چوہان کو معاف کر دیا، اگر عدالت ضمانت منظور کر لے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ عدالت نے شہزاد اکبر کے معاف کرنے پر سائبر کرائم کے مقدمے میں نذیر چوہان کی ضمانت منظور کر لی اور انہیں ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔شہزاد اکبر کی مدعیت میں نذیر چوہان کے خلاف 8 جولائی کو ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں