ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں عمران خان کا فلسطین سے یکجہتی کا اظہار

datetime 12  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ٗواشنگٹن(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے فلسطین اور غزہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ

کھڑے ہیں، میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ نامور دانشور نوم چومسکی کی پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ آپ میرا پانی لے لیں، میرے زیتون کے درخت تباہ کر دیں، میرا گھر جلا دیں، مجھے نوکری سے نکال دیں، میری زمین چوری کر لیں، میرے والد کو قید میں ڈال دیں، میری والدہ کو قتل کر دیں، میرے ملک پر بمباری کر دیں، ہم سب کو بھوکا کر دیں، ہمیں تباہ کر دیں لیکن مجھے ہی الزام دیا جاتا ہے کہ میں نے راکٹ سے حملہ کیا، فلسطین کو آزاد کرو۔دوسری جانب وائٹ ہائوس کا اسرائیل پر حماس کے راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کو یروشلم اور غزہ کے واقعات سے باخبر رکھا جا رہا ہے۔وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا اسرائیل اور فلسطینی رہنمائوں سیرابطہ قائم ہے، کوشش ہے صورتحال مزید نہ بگڑے۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں طرف سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس ہے اور امریکا دونوں اطراف سے تشدد اور شدت پسندی کے خلاف کھڑا ہے۔وائٹ ہائوس نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتا ہے۔اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کا صرف دو ریاستی حل ہی بہترین ہے، دو ریاستی حل ہی خطے میں امن لا سکے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…