سینیٹ الیکشن حفیظ شیخ کو پہلی بار مختلف چیلنج کا سامنا

23  فروری‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ انتخابات، عبدالحفیظ شیخ کو پہلی بار مختلف چیلنج کا سامنا ہے۔ ماضی میں وہ باآسانی سینیٹر منتخب ہوتے رہے ہیں، مختلف حکومتوں میں وزیرخزانہ بھی رہے۔روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی خبر کے مطابق، وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اپنے سیاسی

کیریئر میں پہلی مرتبہ در در جا کر ووٹرز کو اپنی جانب راغب کررہے ہیں تاکہ سینیٹر منتخب ہوسکیں۔ وہ متعدد مرتبہ سینیٹر منتخب ہوچکے ہیں مگر ذاتی طور پر انہوں نے کبھی اتنی کوششیں نہیں کیں جتنی اس بار کررہے ہیں۔ یہ ان کے لیے بالکل نیا ہے، حالاں کہ یہ ان کے مزاج کے مطابق نہیں ہے کہ وہ الیکٹورل کالج کے ارکان کے پاس جاکر ووٹ مانگیں۔گزشتہ انتخابات ان کے لیے بہت آسان تھے کیوں کہ ان کا کوئی سخت حریف نہیں تھا۔ چاہے انہیں پیپلزپارٹی نے میدان میں اتارا ہو یا ق لیگ نے، انہیں بہت آسانی سے کامیابی مل گئی تھی۔ اس مرتبہ بھی پی ٹی آئی نے انہیں نامزد کیا ہے، جس کی قومی اسمبلی میں اکثریت ہے، تاہم، پی ڈی ایم کی جانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی سے یہ مقابلہ سخت ہوگیا ہے۔ دونوں میں سے کسی کی بھی جیت یا ہار مخالف کے لیے بڑی کامیابی ہوگی اور اس کے سیاسی اور پارلیمانی میدان میں وسیع اثرات مرتب ہوں گے۔ دونوں کے لیے اپنے ووٹ کا حصول ایک بڑا چیلنج ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…