اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

بطور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نواز شریف کو پہلا پیغام جاری کر دیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بطور وزیر داخلہ نواز شریف کیلئے پیغام ہے کہ اب بس بہت ہو گیا ، مزید ایسے نہیں چلے گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان ا کہنا تھاکہ ہر تقریر میں ملکی اداروں کیخلاف بولنا آپ کے ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے بتا دیں کس سے بات کرنا چاہتے ہیں ہم کروا دیتے ہیں،

استعفے دینے ہیں تو دیں ، اسلام آباد آپ کا بھی ہے، آئیں آپ کا منتظر ہوں، عمران خان اقتدار چھوڑ دیگا کسی صورت این آر او نہیں دے گا، یہ سارے الیکشن ہارے ہوئے ہیں جب بندہ ہار جاتا ہے تو نفسیاتی مسائل پیدا ہوتے ہیں، محمود اچکزئی نے ہر جگہ گل کھلائے ہیں، مولانا فضل الرحمن کے مدارس کے طلباء کو نہ لاتے تو ان کو بہت مایوسی ہوتی۔وزارت داخلہ کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم ایک منتخب جمہوری حکومت ہیں اور عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لیکر جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں کہ ہم عمران خان سے بات نہیں کرنا چاہتے ، یہ کس سے بات کرنا چاہتے ہیں ہمیں بتا دیں ہم ان سے بات کروا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہتے ، ہم چاہتے ہیں امن ، خلوص اور معیشت کے مضبوط ہونے کا راستہ نکلے۔ انہوں نے کہا کہ اہل لاہور نے ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے اگر مولانا فضل الرحمن کے دینی مدرسوں کے لوگ نہ آتے تو انہیں بہت ہی مایوسی ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ انہیں لاہور میں سیاسی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ لاہور میں بہت بلند وباگ دعوے کرتے تھے لیکن ان کا سیاسی جنازہ نکلا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اہل لاہور نے گزشتہ روز ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، میں نے کہا تھا کہ بیچ منجدھار میں اپوزیشن کی کشتی ڈوبے گی

اور کشتی ڈوبی ہے ، وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن نے دو نکاتی ایجنڈا دیا ہے جن میں ایک استعفے اور دوسرا لانگ مارچ کا آپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیں بڑے شوق سے استعفے دیں ، لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں تو کریں ، میں آپ کا منتظرہوں، اسلام آباد آپ کا بھی ہے ، ہم وہ کرینگے جو ہمیں قانون اور آئین اجازت دیتا ہے۔ ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی جہاں جاتے ہیں

گل کھلاتے ہیں، کوئٹہ میں بھی انہوں نے گل کھلایا ہے،کراچی میں اردو بولنے والوں کیخلاف بات کی، لاہور میں بھی غیر ذمہ دارانہ بات کی یہ الیکشن ہارے ہوئے ہیں اور جب آدمی الیکشن ہار جاتا ہے تو نفسیاتی مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کی 11 پارٹیوں کے حوالے سے کہا کہ 11میں سے سوائے بلاول بھٹو اور اخترمینگل کے کوئی منتخب نمائندہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ ملک ہے تو سیاست ہے، اگر ملک ہے تو ہم سب ہیں یہ کیوں جلسے کررہے ہیں یہ، اربوں روپیہ جلسوں پر لگا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے میری تفصیلی ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے مجھے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کو میری طرف سے پیغام دے دیں حکومت چھوڑ دونگا مگر کسی صورت ان کو این آر او نہیں دونگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہمیشہ میڈیا سے خوش نہیں ہوتے مگر پہلی بار میں نے دیکھا کہ اپوزیشن بھی میڈیا سے خوش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا لوگوں کو بتائے کہ اپوزیشن کے جلسے میں

کتنے لوگ تھے۔ انہوں نے بتایا کہ چین اور سی پیک کیلئے ویزوں کا پہلا حکم دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لاہور جلسے کے حوالے سے سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ استعفے دیں جتنا جلدی ممکن ہو دیں وزیر داخلہ نے کہا کہ افواج پاکستان کے بارے میں نا اہل سزا یافتہ اور مفرور غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این آر او اور نیب کے سوا وزیراعظم بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…