جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپوزیشن وزیراعظم کو کرسی سے اتارنے میں مصروف لیکن دوسری طرف عمران خان نوازشریف کو پاکستان واپس لانے کیلئے کونسا بڑا قدم اٹھانے جارہے ہیں ؟ بڑی خبر آگئی

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کو واپس لانے کیلئے بڑا اقدام اٹھانے جارہے ہیں ،برطانوی ہم منصب اور حکومت سے خود رابطہ کریں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان

نے کہا کہ اپوزیشن کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پچھلے سال یہ استعفیٰ مانگنے آئے تھے اور اب دینے کیلئے آ رہے ہیں ،قانون توڑنے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑ ے گا ، ہم استعفوں کے معاملے پر ن لیگ والا کوئی کام نہیں کریں گے ، استعفیٰ دینے کا مطلب ہے کہ کوئی شخص استعفیٰ لکھے اور سپیکر کو دیں تو منظور ہو جائے گا ، جتنے استعفے آئیں گے اتنی سیٹیں پی ٹی آئی کو ملیں گی ، مہینہ مکمل ہونے دیں ،آپ کو خود پتا لگ جائے گا کہ ان کے کتنے لوگ استعفوں سے بھا گ گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن چاہتی ہے کہ آئینی طریقے سے کچھ کریں تو وہ عدم اعتماد کی تحریک لائیں اور اس کیلئے انہیں پارلیمنٹ میں آنا پڑے گا ،ایک طرف کہتے ہیں کہ ہم بات کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف یہ بتانے کو تیار نہیں کہ کس سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ حالات بہتر ہوئے تو جنوری میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلائیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…