جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

قبل از وقت سینٹ انتخابات کی تیاریاں شروع الیکشن کمیشن کو گرین سگنل مل گیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (آ ن لائن) الیکشن کمیشن نے قبل از وقت سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں، مارچ کے بجائے فروری میں سینیٹ الیکشن کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو قبل از وقت سینیٹ الیکشن کروانے کیلئے گرین سگنل مل گیا ہے۔

اپوزیشن اسمبلیوں سے مستعفی ہو کر سینیٹ الیکشن کا الیکٹورل کالج توڑنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مارچ میں اپوزیشن کے 50 سے زائد سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے۔ اگر اپوزیشن کے سینیٹر رواں ماہ مستعفی ہوتے ہیں تو الیکشن کمیشن کو سینیٹ میں ضمنی الیکشن کروانا پڑے گا اور ان انتخابات کی نتیجے میں سینیٹر بننے والے افراد صرف چند دن کیلئے سینیٹ کا حصہ بنیں گے۔اس تمام صورتحال میں الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات اب مارچ کی بجائے فروری میں کروانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ قانونی طور پر سینٹرز کی ریٹائرمنٹ سے 30 روز قبل الیکشن کروانا ممکن ہے، اس لیے امکان ہے کہ سینیٹ الیکشن 15 فروری یا اس کے بعد کروائے جا سکتے ہیں۔ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن اتحاد سے بیشتر نشستیں چھن جانے کا امکان ہے، جس کے بعد تحریک انصاف قومی اسمبلی کیساتھ ساتھ سینیٹ میں بھی اکثریت حاصل کر لے گی۔سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد تحریک انصاف باآسانی اور اپوزیشن کے بنا ہی کوئی بھی قانون سازی کرنے کی پوزیشن میں ہوگی۔ اسی باعث اپوزیشن حکومت کو سینیٹ انتخابات میں کامیابی سے دور رکھنے کیلئے کوشاں ہیں، جبکہ حکومت بھی اپوزیشن کی منصوبہ بندی ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کر چکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…