سرگودھا(این این آئی)پی ڈی ایم کا لانگ مارچ شروع ہو کر 25 جنوری کو شہر اقتدار میں داخل ہوگا۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے لانگ مارچ پروگرام کا شیڈول ترتیب دے دیا گیا جس کے تحت مختلف اضلاع سے ہوتا ہوا لانگ مارچ 25 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا جس میں سکھر
سے مولانا فضل الرحمٰن، کراچی سے بلاول بھٹو ‘لاہور سے مریم نواز کوئٹہ سے سردار اختر جان مینگل ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، اور محمود خان اچکزئی ، پشاور سے آفتاب شیرپائو اور ایمل ولی قیادت کرینگے۔ذرائع نے بتایا کہ اس ماہ 27 دسمبر کو گھڑی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے میں اعلی قیادت شریک ہوگی اور لانگ مارچ سے قبل 21 دسمبر کو کوئٹہ ‘ 23 دسمبرکو مردان ‘ 26 دسمبر کو بہاولپور ‘ 28 دسمبر کو سرگودھا 2 جنوری کو خضدار ‘ 4 جنوری کو کراچی ‘ 6 جنوری کو بنوں ‘ 9 جنوری کو گجرانوالہ 13 جنوری کو لورالائی میں ڈویڑنل پروگرام ہونگے جبکہ اسی دوران مختلف شہروں میں سیمینارز منعقد کئے جائینگے۔ تاہم شیڈول کا اعلان پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل الرحمٰن کریں گے جن کو مارچ لانگ پروگرام کا آرگنائزر مقرر کردیا گیا ہے۔