جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

برطانوی و بھارتی ایجنسیوں سے رابطوں کا الزام، وفاقی علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمن کو 4 سوالات کے جواب دینے کا چیلنج دیدیا  

datetime 11  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو 4 سوالات کے جواب دینے کا چیلنج دے دیا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمن سے 4 سوالات پوچھے اور انہیں جلسے میں جواب دینے کا چیلنج کردیا۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق پہلا سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ بتائیں، آپ برطانوی ایجنسی ایم آئی 6 سے رابطے میں تھے، ان سے کیا بات کررہے تھے؟وفاقی وزیر نے دوسرا سوال کیا کہ آپ کی اجیت دوول ساتھ میٹنگ ہوئی تھی، قوم کو بتائیں، اْس ملاقات میں کیا بات ہوئی؟علی امین گنڈا پور نے تیسرا سوال کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ سے پہلے اور اْس کے دوران آپ کے بین الاقوامی قوتوں سے مواتر رابطے تھے، اس دوران کیا باتیں ہورہی تھیں؟ان کا چوتھا سوال تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب آپ فرقہ واریت کی گھنائونی سازش میں بھی ملوث رہے ہیں، آپ کو اس حوالے سے فنڈنگ بھی ہوئی، قوم کو جواب دیں۔وفاقی وزیر نے دوران گفتگو کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو ان کے حلقے کے عوام مسترد کرچکے ہیں اب وہ کرپشن بچائو تحریک کے سربراہ بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ میرے خلاف عدالت جائیں اور مجھے چیلنج کریں، میں وہاں بھی ان کی تمام جائیدادیں ثابت کروں۔علی امین گنڈا پور نے استفسار کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا کوئی کاروبار نہیں، نہ ہی ان کے بچوں، بھائیوں کا کوئی بزنس ہے، پھر ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے؟انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ آج کل بڑے دعوے کررہے ہیں کہ ان پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا، یہ اوچھے ہتھکنڈے صرف اس لیے ہیں کہ چوری کا پیسہ بچ جائے۔سابق وزیراعظم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاکہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم، اشتہاری اور مفرور ہیں، ڈھٹائی کی انتہا دیکھیں کرپشن کے پیسوں سے خریدے گئے فلیٹوں میں ہی بیٹھے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ کہتے ہیں کہ آر یا پار ہوگا، بالکل ٹھیک کہتے ہیں، ان کے لیے یہ صورتحال آر یا پار والی ہی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…