جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

“غلطی ہوگئی نواز شریف ہاتھ سے نکل گیا” وزیر داخلہ شیخ رشید کا بڑا اعتراف ‎‎

datetime 11  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ اپوزیشن کو جلسے کرنے کی کھلی اجازت ہے۔ پی ڈی ایم کے جلسے سے عمران خان کہیں نہیں جائیں گے۔ اقتدار کے بھوکے اتوار بازار لگانے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ غلطی ہوگئی نواز شریف ہاتھ سے نکل گیا،

پاکستان کے سارے سیاسی چودھری مر بھی جائیں تو بھی مولانا فضل الرحمٰن کا قرعہ نہیں نکلے گا۔وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو لانے کیلئے حکومت پوری کوشش کر رہی ہے، اس میں کچھ قانونی پیچیدگیاں ہیں جنہیں دور کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ایم ایل ون منصوبے کا کام مکمل ہے۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے ایم ایل ون کے منصوبے کی ایکنک سے منظوری لے لی، ٹینڈر لگانا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے وزیر ریلوے نے اب ایم ایل ون منصوبے کا صرف ٹینڈر لگانا ہے جبکہ نالہ لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ حتمی مراحل میں ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیرداخلہ بن کرنالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کو دیکھتا رہوں گا۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر شیخ رشید نے ملاقات کرکے وزیر داخلہ کی ذمہ داریاں سونپنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ملاقات میں شیخ رشید نے کہا کہ انتہائی اہم ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کی کوشش کروں گا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں اپوزیشن کے جلسے، استعفے اور لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو حکومت مخالف اتحادپی ڈی ایم تحریک سے نمٹنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…