جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ریحام خان اپنے الزامات سے پیچھے ہٹ گئیں عمران خان کے دوست انیل مسرت سے معافی مانگ لی

datetime 10  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان نے انیل مسرت پر الزام لگانے کے معاملے پر برطانیہ کی عدالت میں غیر مشروط معافی مانگ لی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحام خان کا اپنے معافی نامے میں کہناتھا کہ میں ریحام خان آفیشل کے نام سے یوٹیوب چینل چلاتی ہوں۔

6 دسمبر 2019 کو میں نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس کا دورانیہ 46 منٹ اور 27 سکینڈ تھا اور اسے تقریباً 37 ہزار افراد نے دیکھا ، اس ویڈیو میں، میں نے مسٹر انیل مسرت کا حوالہ دیا اور ان کے بارے میں متعدد جملے کہے ۔ترمیم کرنے کیلئے میں نے وہ ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹا دی ہے جو کہ چھ دسمبر 2019 کے ٹائٹل سے شائع کی تھی ، میں مکمل طور پر انیل مسرت کے بارے میں کیے گئے اپنے تبصرے کو واپس لیتی ہوں اور اگر میرے کہے گئے الفاظ کے باعث مسٹر مسرت کو کاروباری یا خیراتی کام میں نقصان پہنچا ہے تو معذرت کرتی ہوں ، میں اس معاملے میں آگے کوئی بھی مزید تبصرہ یا جملہ نہیں کہوں گی ۔یاد رہے کہ ریحام خان نے الزام عائد کیا تھا کہ مین ہیٹن میں واقع پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت میں زلفی بخاری کا ذاتی مفاد جڑا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ قومی اثاثوں زلفی بخاری اور انیل مسرت جیسے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے بیچا جارہاہے ۔ ریحام خان نے اس عمل کو چوری قرار دیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…