اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد پر اشرافیہ کا قبضہ وزیر اعظم نے ٹھیک کہا،یہاں ایک نہیں دو پاکستان ہیں چیف جسٹس اطہر من اللہ کے اہم ریمارکس توجہ کامرکز بن گئے

datetime 10  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے اسلام آباد میں نئے سیکٹرز کی تعمیر سے بے گھر ہونے والے متاثرین کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کیس پر سماعت کی عدالت نے معاوضوں کی عدم ادائیگی پر سی ڈی اے پر برہمی کا اظہار کرتے

ہوئے ریمارکس دیئے کہ وزیر اعظم ٹھیک کہتے ہیں یہاں ایک نہیں دو پاکستان ہیں ایک پاکستان امیر اور طاقتور کے لیے اور دوسرا غریب کے لیے ہے، وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے اسلام آباد میں جن لوگوں سے باپ دادا کی زمینیں چھینی گئیں وہ معاوضوں کے لیے دھکے کھا رہے، اسلام آباد میں اشرافیہ کا قبضہ ہے اور غریب کو اراضی کا معاوضہ بھی نہیں ملتا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہر ایک کا سر شرم سے جھک جانا چاہئے،یہ 75 سالوں کا عکس ہے کہ اس ملک کو کیسے چلایا جا رہا ہے،1968 اور 1976 کے معاوضے اب تک نہ ملنے پر کیا جواز پیش کیا جا سکتا ہے؟عدالت کیوں نہ سی ڈی اے کے تمام چیئرمین اور اس دوران کے بورڈ ممبرز پر بھاری جرمانے لگائے۔ کیس کی سماعت کل بروز جمعہ دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…