جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت نے (ن)لیگ سمیت اپوزیشن کے 370 ارکان کی فہرست تیار کرلی، کسی بھی وقت گرفتار کرنے کا امکان

datetime 10  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی )حکومت پنجاب نے (ن) لیگ سمیت اپوزیشن کے 370 ارکان کی فہرست تیار کرلی جنہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امن و امان خراب کرنے کی کسی بھی کوشش

پر یہ گرفتاریاں عمل میں لائی جاسکتی ہیں جبکہ وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کا کہنا ہے کہ سب کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، ہم تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا اپوزیشن کے احتجاج پر کنٹینر فراہم کروں گا، لیگی کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، کارکنوں نے ردعمل دیا توذمہ دار پنجاب حکومت، عمران خان ہوں گے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت روز بیان دیتی ہے جلسہ نہیں روکیں گے، عوامی ردعمل نہیں رک سکتا، گرفتاری کی دھمکیوں کے باوجود کوئی جلسہ نہیں رکا، عمران خان کا مقابلہ پی ڈی ایم سے نہیں، ڈی جے بٹ سے ہے، عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈال دینا چاہیئے، ڈی جے بٹ سے مقابلے کے بعد یہ بھاگ سکتے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا حکومت ہوش کے ناخن لے، آپ ایف آئی آر کاٹیں، ہم فریم کرا کے گھر میں لگائیں گے، گلے کا ہار بنائیں گے، یہ نفسیاتی اور جمہوری جنگ ہار چکے ہیں، استعفوں سے پہلے گھر جانے والے ہیں، مینار پاکستان گرائونڈ میں 13 دسمبر کو جلسہ ہوگا، عوام آٹا، چینی اور ووٹ چوروں سے چھٹکارا حاصل کرے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…