حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ایک سے زائد حکومتی شخصیات کاپی ڈی ایم کیساتھ ڈائیلاگ کیلئے رابطہ

9  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)نجی ٹی وی پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ایک سے زائد (2یا 3)وزرا نے ن لیگ سے رابطہ کیا ہے مگرپارٹی قیادت نے ان کیساتھ بات کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ حالات اس نہج تک پہنچ چکے ہیں کہ اب مذاکرات نہیں ہوسکتے ،ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کرانا کوئی آسان بات نہیں ہے اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے فیصلوں پر پیپلزپارٹی عمل کرے گی۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں زرداری ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس اور اہم فیصلوں سے متعلق پارٹی کی سینئر رہنمائوں کو اعتماد میں لیا۔اجلاس میں 13 دسمبر کو لاہور اور27 دسمبر کو لاڑکانہ میں پی ڈی ایم کے جلسوں کے حوالے سے مشاورتی کی گئی اور اس اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفے سے متعلق حکمت عملی پر بھی تفصیل بات چیت کی گئی ،اجلاس میں یوسف رضا گیلانی ،سابق چیئرمین سینیٹ و سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری ، راجہ پرویز اشرف ،سینیٹر شیری رحمان ،

فرحت اللہ بابر اور پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں اب تک کے پی ڈی ایم کے جلسوں کی کامیابیوں اور ناکامیوں کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔یوسف رضا گیلانی نے ملتان کے پی ڈی ایم کے جلسہ کے حوالے سے پارٹی کے رہنمائوں کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے ان کے ساتھ کس طرح کا رویہ اختیار کیا گیا جس کا انہوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کے بیٹوں کو بھی جیل جانا پڑا لیکن پھر بھی جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…