جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

خود ان کا سارا خاندان باہر بیٹھا ہے، یہاں عوام کو اپنے لیے استعمال کررہے ہیں،چاہے میری حکومت بھی چلی جائے اس کام پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، وزیراعظم کا اپوزیشن کو پھر واضح پیغام

datetime 7  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر پوزیشن پر واضح کیا ہے کہ میری حکومت بھی چلی جائے تو احتساب پر سمجھوتا نہیں کروں گا،اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے اب عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے، خود ان کاسارا خاندان باہر بیٹھا ہے، یہاں عوام کو اپنے لئے استعمال کررہے ہیں،اپوزیشن مینار پاکستان پر دس جلسے کرلے حکومت کو کوئی فرق

نہیں پڑے گا،قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن ملک بھر میں تیز کریں گے،کسی سیاسی یا قبضہ مافیا کو این آر او نہیں ملے گا۔ذرائع کے مطابق حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے اب عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مجھے جانتے نہیں، میری حکومت بھی چلی جائے تو احتساب پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ خود ان کا سارا خاندان باہر بیٹھا ہے، یہاں عوام کو اپنے لیے استعمال کررہے ہیں،اپوزیشن مینار پاکستان پر دس جلسے کرلے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں عوام کی فکر ہے، جلسے کو سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمات قائم کریں گے،ہم جلسہ نہیں روکیں گے، ان کی خواہش ہے کہ حکومت جلسہ روکے، اپوزیشن تصادم چاہتی ہے، حکومت ان کو تصادم کا موقع فراہم نہیں کرے گی۔اجلاس میں لاہور میں سرکاری زمینوں پر قبضے کے خلاف جاری آپریشن پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہاکہ قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن ملک بھر میں تیز کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہر جگہ قبضہ مافیا کے پیچھے سیاسی لوگوں کا ہاتھ ہے۔ان کو خوف ہے کہ حکومت چلتی رہی تو ان کے کارنامے سامنے آتے رہیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سارے مل کر زور

لگا رہے ہیں کہ حکومت چلی جائے اور ان کی چوری بچ جائے،کسی سیاسی یا قبضہ مافیا کو این آر او نہیں ملے گا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی فٹ بال کک اور جوڈو کراٹے کے مظاہرے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں نے دیکھا ہے کہ فردوس پنجاب جاکر بہت متحرک ہو گئی ہیں۔ تحریک انصاف کے لوگوں کو اسی جنون کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…