ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پہلے کشمیر، پھر شہریت اور اب کسان نشانے پر خالصتان تحریک نے پاکستان سے مدد کی اپیل کردی

datetime 7  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) خالصتان تحریک کے رہنما نے کہا کہ سِکھوں کی آواز کو دْنیا بھر میں اْجاگر کرنے میں پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوگراج سنگھ نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار نے کالے قوانین کی بھرمار کر دی ،پہلے کشمیر، پھر شہریت اور اب کسان

نشانے پر ، بی جے پی کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ۔بھارتی کسانوں کے معاشی قتل کے خلاف، سِکھوں کے نعروں سے مغربی دْنیا گونج اْٹھی ۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو نے بھارتی کسانوں کے مظاہرے کی حمایت کرنے پر مودی سیخ پا ہو گئے اور بھارتی حکام نے کینڈین ہائی کمشنر کو طلب کیا ۔سِکھ رہنما ڈاکٹر اَمر جیت سنگھ نے پاکستانی حکومت، اداروں اور خصوصی طور پر پاکستان میڈیا سے ہندوتوا کے خلاف مدد کی اپیل کی ہے ۔خالصتان تحریک کے رہنما نے کہا کہ سِکھوں کی آواز کو دْنیا بھر میں اْجاگر کرنے میں پاکستان اپنا کردار ادا کرے،انہوں نے سکھ فوجیوں کو خالصتان تحریک میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔ لندن میں بھی احتجاج سے نئی دہلی میں بے چینی پیدا ہو گئی ۔ کسانوں کو خالصتانی کہہ کر الزامات لگائے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں بھارتی سابقہ کرکٹر یوگراج سنگھ نے بھی مودی سرکار کو دھمکی دیتے ہوے کہا ہے کہ ایک بھی شرط منظور نہیں۔ چاہے فوج لے آؤ، چاہے CRPلے آؤ، چاہے

BSFلے آؤ، مشین گنیں لگا ؤ یا ٹینک لے آؤ۔ تمہیں لگ پتہ جائے گا کہ پنجاب کے لوگ کس مٹی کے بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دْشمنی کاجو قصہ آج جوڑ دیا ہے اسے ہم پْشتوں تک نبھائیں گے۔ہم نہ کشمیری ہیں نہ بِہار یو پی والے ہیں۔یہ پنجاب ہے ابھی بھی وقت ہے سمجھ جاؤ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…