جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

بلین ٹری منصوبہ چیف جسٹس کے نوٹس پر وزیر اعظم عمران خان بھی میدان میں آگئے ، بڑا حکم جاری کردیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاونِ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے مشاورت کے بعد بلین ٹری منصوبے کی ڈرون ویڈیو اور مستند تصاویر کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر نے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور معاون

خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے درمیان مشاورت کی گئی جس کے بعد وزیراعظم نے منصوبے کی تمام تفصیلات عدالت کو دینے کی ہدایت کی۔وزیراعظم اور معاون خصوصی کی ملاقات میں بلین ٹری منصوبے کی ڈرون ویڈیوز اور مستند تصاویر کا ریکارڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی حکومت نے عدالتی احکامات پر تمام صوبوں سے ڈیٹا طلب کرلیا اور سیٹلائیٹ امیجز کے لیے سپارکو سے بھی رابطہ کیا گیا ۔حکومت نے سپارکو سے بلین ٹری منصوبے کی سیٹلائیٹ امیجز فراہم کرنے کی درخواست کردی ہے۔ دوسری جانب وزارت موسمیاتی تبدیلی نے صوبوں سے درختوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے اور اس سلسلے میں صوبائی سیکرٹریز محکمہِ جنگلات و چیف سیکرٹریزکو بھی خطوط لکھ دیے گئے ہیں جس میں محکمہ جنگلات سے 2019 تاجون 2020 درختوں کا ڈیٹا مانگا گیا ہے ،تمام صوبوں سے درختوں کی تصاویر بھی مانگی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق 10 بلین ٹری سونامی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان

خان کمیٹی کے چیئرمین مقررکیے گئے ہیں، وزارت کی 10 رکنی کمیٹی سپریم کورٹ کو جواب جمع کرائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو سپریم کورٹ کے نوٹس کو سنجیدگی سے لینے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے بلین ٹری سونامی منصوبے کا نوٹس لیا تھا اور منصوبے کی تمام تفصیلات طلب کی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…