منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز بال بال بچیں ملتان جلسے کے شرکاء میں کھلبلی مچ گئی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئیں۔بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کی گاڑی سے آگے لیگی رکن اسمبلی مرزا جاوید کی گاڑی کا ٹائر اچانک پھٹ گیا جس سے پیچھے آنے والی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے

سے بال بال بچیں۔قافلے کے تمام افراد محفوظ رہے۔دریں اثنا جاتی امراء سے ملتان کیلئے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام سے گزارش کروں گی کہ اس حکومت کی نالائقی کیخلاف جدوجہد تو کرنا ہی پڑے گی ،ہم اس جدوجہد میں سب سے آگے ہیں ،آصفہ بھٹو بھی ملتان کیلئے نکلی ہیں،ملک پر مشکل آئی ہے تو بیٹیاں بھی گھروں سے باہر نکلی ہیں ،اس حکومت کو اپنا گھر جانا نظر آ رہا ہے ،اب اس حکومت کے آخری چند دن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ کے لئے ایک پالیسی ہونی چاہیے تو میڈیکل کے طلبہ کے لئے بھی وہی پالیسی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس والے بھی اس حکومت سے تنگ آ چکے ہیں ،ملک میں کہیں کرونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا ،حکومت اور جماعت اسلامی کے جلسے ہو رہے ہیں تو کورونا نہیں پھیل رہا کیا ،سارے ایس او پیز پی ڈی ایم کے لئے ہیں ،کوویڈ 19 تو چلا ہی جائے گا، کوویڈ 18 کو نکالنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امپائر کی انگلی پر آنے والے

کو جمہوریت والی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا ،گرفتاریوں کے خوف سے دیواریں پھلانگنے والی نہیں، بغیر کسی گناہ کے کئی بار جیل کاٹ چکی ہوں، تیسری بار بھی گرفتاری کا کوئی خوف نہیں ،مجھے گرفتار کیا بھی گیا تو کوئی ایشو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حساس ادارے ٹیلیفون ٹیپ کرتے

ہیںیہ میرے لئے کوئی خبر نہیں ، ان کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ ملک کی حفاظت کریں ،آپ کا ماتحت ادارہ آپ کا فون ٹیپ کرتا ہے لیکن آپ کے اندر اتنی غیرت نہیں کہ آپ انہیں کہیں کہ یہ اس ادارے کا کام نہیں ہے،جو سلیکٹرز کے ساتھ آیا ہو اس کی بات کوئی نہیں سنتا،عمران خان جوتے پالش کرنے میں آگے نکل گئے ہیں،عمران خان اپنی نوکری بچانے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…