جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پی ڈی ایم سیاستدان عوام دوست ہوتے تو جلسے نہ کرتے حسن نثارپھٹ پڑے

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار اور صحافی حسن نثار نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سیاستدان عوام دوست ہوتے تو کبھی کورونا کی موجودہ صورتحال میں جلسے نہیں کرتے،اپوزیشن عوام کے تحفظ کا خیال رکھتے ہوئے

جلسے ملتوی کردیتی تو ان کی عزت میں اضافہ ہوتا، لیکن شاید سیاستدان کو عزت کی نہیں صرف ووٹ کی ضرورت ہےچاہے کسی بھی قیمت پر ملے۔ شہباز گل کے بیان بختاور زرداری کی منگنی میں شرکت کیلئے مہمانوں کے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے والے جلسے کررہے ہیں پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے بنیادی بات کردی ہے کہ تھوڑی سی عقل رکھنے والا شخص بھی سمجھ سکتا ہے یہ کتنے عوام دوست ہیں، عوام ان کیلئے اقتدار کے چارے کے سوا کچھ نہیں ہیں، ان کے نزدیک عوام صرف اقتدار کی گاڑی کے فیول ہیں، نواز شریف نے اپنے شیرجوان لندن میں رکھے ہوئے ہیں عوام کے شیرجوان مروارہے ہیں.نواز شریف کے شیر جوانوں کی اچھی خاصی توندیں نکلی ہوئی ہیں، گال پر گال اور مال پر مال چڑھا ہوا ہے انہیں یہاں شیرجوانوں کو لیڈ کرنے کیلئے بھیجیں۔ماضی کے حکمرانوں کے مقابلے میں عمران خان کے دورہ افغانستان کے اخراجات انتہائی کم ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار

نے کہا کہ جس انسان کو اس ملک سے تھوڑی سی بھی محبت ہوگی وہ ان اخراجات سے اندازہ لگالے گا کہ عمران خان میں اور ماضی کے حکمرانوں میں کیا فرق ہے، پی ٹی آئی والوں کو کچھ تاخیر سے سہی اپنے سربراہ کی نیت کا پھل ملے گا۔باراک اوباما کی کتاب کی ریکارڈ

فروخت پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اوباما کی کتاب کی پہلے دن 9لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں، نواز شریف کو چاہئے کہ وہ بھی کتاب لکھیں اس کی 900 کاپیاں تو ضرور فروخت ہوجائیں گی۔نواز شریف کی کتاب کیلئے بہتر عنوان ”لوٹی ہوئی

سرزمین“، ”ووٹ کو عزت دو“، ”مجھے کیوں نکالا“، ”مفروری کے فوائد“،”نہاری سے اشتہاری تک“، ”فوجی نرسری سے فراری نظریاتی تک“، ”میثاق جمہوریت سے میثاق ضرورت تک“ اور ”گوالمنڈی کا نیلسن منڈیلا“ ہوسکتے ہیں۔نواز شریف کی کتاب کا دیباچہ

جنرل ضیاء الحق یا جنرل جیلانی کی اولادوں میں سے کوئی لکھ سکتا ہے۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایسے انتخابات کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا کہ جو انتخابات ہارے وہ تسلیم بھی کرے، عمران خان اس اپوزیشن کو بہت زیادہ اوور ریٹ کررہا ہے۔پاکستانی سیاستدان الیکٹرانک ووٹنگ نہیں الیکٹرک شاکس کا کیس ہیں، عمران خان الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام لاکر پیسے ہی ضائع کریں گے یہاں جو ہارے گا وہ نہیں مانے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…