اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پختونخوا حکومت کاپی ٹی ایم رہنماؤں کے خلاف دائر کیس واپس لینے کا فیصلہ ۔عدالت میں درخواست بھی جمع کرا دی ، نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت موجودہ صورتحال کے تناظر میں کیس واپس لینا چاہتی ہے۔ صوبائی حکومت نے فیصلہ قومی مفاد کے تحت کیا ہے۔دوسری جانب پی ٹی ایم رہنماؤں کے وکیل عبدالطیف آفریدی ایڈوکیٹ نے حکومت کی
جانب سے درخواست دائر کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ حکومت نے کیس واپس لینے کے لیےعدالت میں درخواست دائرکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ استغاثہ کی درخواست جمع ہونے کے بعد کیس خودبخود ختم ہوجاتا ہے۔یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں خڑ کمر چیک پوسٹ واقعہ 26 فروری 2019 کو پیش آیا تھا۔خڑ کمر واقعے میں 13 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے جب کہ زخمیوں میں 5 سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔