منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت تبدیل کرنےکے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، حکومت گرے گی اتحادی چھوڑ جائیں گے اور عوام کو سڑکوں پر لاسکتے ہیں،ضروری نہیں کہ ہر حکومت اپنی مدت پوری کرے، حیرت انگیز پیش گوئی

datetime 12  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں اور ضروری نہیں کہ ہر حکومت اپنی مدت کرے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے

وزیراعظم اور ان کی حکومت کو ملک کا بڑا مسئلہ قرار دیا۔پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج کی حکومت کا ایک پلان بھی کامیاب نہیں ہوا ہے جس چیز پر بھی وزیراعظم نے نوٹس لیا وہ قوم کے لیے عذاب بن گئی ہے چاہے وہ ادویات ہے، چینی یا آٹا ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب کا اسٹائل مکمل طور پر جمہوری نہیں وہ کسی نیشنل اسٹیٹ کو مانتے نہیں ، ان کا تصور ٹوٹل ایک فاشسٹ کا ہے، یہ حکومت فاشسٹ ہے اور اس پر چلنا جمہوریت نہیں کہلاتا۔ان کا کہنا تھا کہ اس رویے سے دنیا کا کوئی ملک ٹھیک نہیں ہوتا کہ فاطمہ جناح غدار ہے، بھٹو غدار ہے، پیپلز پارٹی غدار ہے یا نواز شریف، اس سے تو کوئی سوسائٹی ٹھیک نہیں ہوئی کبھی۔ رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ عمران خان ہیں، ضروری نہیں کہ ہر حکومت اپنی مدت پوری کرے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی قیادت کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ صرف پیپلز پارٹی نہیں کہہ رہی ہے بلکہ تمام اپوزیشن پارٹیز اور حکومتی اتحادی جماعتیں کہتی ہیں کہ یہ مینجڈ الیکشن تھے۔دوسری جانب ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت تبدیل کرنےکے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، حکومت گرے گی، اس کو بڑے چیلنجز ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اتحادی چھوڑ جائیں گے اور عوام کو سڑکوں پر لاسکتے ہیں،جو فضل الرحمان نے کرکے دکھایا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…