بھارتی فورج کی ایل اوسی پر پھر بلا اشتعال فائرنگ ، پانچ شہری زخمی پاکستان کا وقت ضائع کئے بغیر بھارت کو کرارا جواب

6  جولائی  2020

راولپنڈی، اسلام آباد(این این آئی)بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے 5 شہری زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات ایل او سی پر آبادی کو نشانہ بنایا اور اس دوران فائرنگ سے 5 شہری زخمی ہوگئے جن میں 2 بچے اور 2 معمر خواتین بھی شامل ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا گیا ہے، جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔دریں اثنا پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے ۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق ایل او سی پر بھارتی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان کے مطابق اس سال بھارت کی جانب سے 1595 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں برس بھارتی افواج کی فائرنگ سے 14 معصوم شہری شہید اور 121 زخمی ہوئے، بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کنٹرول لائن پر تناؤ بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے، بھارت 2003کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔ترجمان کے مطابق ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے 10سالہ جنید،7سالہ اریان زخمی ہوئے، بھارتی فائرنگ سے70سالہ خاتون جہان بیگم،50سالہ زبیدہ زخمی ہوئیں،بھارتی فائرنگ سے 15سالہ کامران شفیق بھی زخمی ہوا۔ترجمان کے مطابق بھارتی فائرنگ سے 15سالہ کامران شفیق بھی زخمی ہوا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…