ملک بھر کے بزرگ پنشنرز کیلئے خوشخبری، وفاقی کابینہ نے تاریخی فیصلے کی منظوری دیدی

1  جولائی  2020

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بدھ کو وزیر اعظم آفس میں ہوا جس میں 14 نکاتی ایجنڈے سمیت اہم امور پر غور کیا گیا ۔کابینہ اجلاس میں سٹاک ایکسچینج کراچی پر ناکام حملے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔

وزیر اعظم اور کابینہ اراکین نے حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز اور گارڈز کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ شہید ہونے والے سکیورٹی گارڈ اور اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی ۔کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا اور پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹ انسٹی ٹیوشنز کی پنشز میں 2000 اضافے کی منظوری بھی دیدی اور اب ای او بی آئی کے پنشنرز کو 6500 کے بجائے 8500 پنشن ادا ہوگی ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور متعلقہ حکام نے پنشن کے اضافے کے معاملے پر بریفنگ دی ۔2000 اضافے کی سفارش وزارت اوورسیز نے کی تھی جس کو کابینہ نے منظور کرلیا۔بجٹ منظور ہونے پر کابینہ اراکین نے وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور ان کی قیادت پر مکمل اظہار اعتماد کیا ۔۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…