ہور( این این آئی )حکومت کی فوری کاوشوں کے بعد یورپین یونین نے پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کو فلائٹس 3جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق سیکرٹری خارجہ کی جانب سے ہنگامی طور پر تمام یورپین ممالک کے سفیروں سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی
برطانیہ اور یورپ اترنے اور اوور فلائنگ کی اجازت دیدی گئی ۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستان کے سفیر مسلسل یورپین حکام سے رابطے میں ہیں ،پی آئی اے کی اسلام آباد تا لندن اور واپسی کی پروازیں پی کے 785 اور 786 معمول کے مطابق آپریٹ کریں گی جبکہ دیگر پروازوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔