منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پاک فوج میں پہلی بار خاتون آفیسر نگار جوہرکو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیکر سرجن جنرل پاک فوج تعینات کردیا گیا ان کا تعلق کس علاقے سے ہے؟جانئے

datetime 30  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج میں نئی تاریخ رقم کردی گئی، پاک فوج میں پہلی بار ایک خاتون آفیسر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر سرجن جنرل پاک فوج تعینات کردیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی میڈیکل کور سے وابستہ میجرجنرل نگار جوھر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے، نگار جوھر لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون افسر ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوھر کو سرجن جنرل آف پاکستان آرمی بھی تعینات کردیا گیا ہے، اس طرح وہ پاک فوج کی تاریخ میں پہلی تھری سٹار آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ پہلی سرجن جنرل کے عہدے پر کام کرنے والی خاتون افسر بھی بن گئی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوھر کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی کے علاقہ پنج پیر سے ہے، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوھر اس وقت کمانڈنٹ ملٹری ہسپتال راولپنڈی کے عہدے پر کام کر رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…