اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پیش نظر ہائیکورٹس کے قیدیوں کی رہائی کے تمام فیصلے معطل کر دیئے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ئیکورٹ نے کس اختیارات کے تحت قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ؟
ہائیکورٹس سوموٹو کا اختیار کیسے استعمال کر سکتی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث قیدیوں کی رہائی کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی جس دوران سپریم کورٹ نے قیدیوں کی رہائی پر عملدرآمد روکتے ہوئے تمام ہائیکورٹس کے فیصلے معطل کر دیئے ہیں ۔چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ، سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی کی اجازت نہیں دے سکتے ،ملک کو وائرس کی وجہ سے کن حالات کا سامنا ہے سب پتہ ہے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے کس اختیارات کے تحت قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ؟ ہائیکورٹس سوموٹو کا اختیار کیسے استعمال کر سکتی ہے ۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈو کیٹ جنرل گلگت بلتستان ، وفاق ، تمام ایڈو کیٹ جنرلز ، آئی جی اسلام آباد ، سیکریٹ داخلہ ، آئی جیز جیل ، پراسیکیوٹر جنرل نیب اور اے این ایف کو نوٹس جاری کر دیا، یاد رہے کہ ہائیکورٹس نے قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا جس کے بعد صوبائی حکومت نے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔