قومی پرچم کی بے حرمتی رکن قومی اسمبلی علی وزیر کیخلاف ریاست پاکستان کی سخت ترین کارروائی‎

3  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی پرچم کی بے حرمتی اوراشتعال انگیز تقریر کرنے پر رہنما پشتون تحفظ موومنٹ و رکن قومی اسمبلی علی وزیر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق  ایس ایچ او چارسدہ کی مدعیت میں علی وزیر کیخلاف اشتعال انگیز تقریر اور پرچم کی بے حرمتی پر مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمہ میں د فعہ 153، 120اے اور 121 اے کی دفعات شامل کی گئیں ۔مقدمے میں کہا گیا ہے علی وزیر نے تقریر کے ذریعے سے لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی۔ ساتھ ہی ساتھ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی ۔علی وزیر نے ملک کو تباہ کرنے کے لئے امریکا کو اکسایا ، دوسری جانب وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ غیر ملکی طاقت سے پاکستان کے شہروں کو تباہ کرنے کا مطالبہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ پاکستان سے وفادار نہیں ہیں۔ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ غیر ملکی طاقت سے پاکستان کے شہروں کو تباہ کرنے کا مطالبہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ پاکستان سے وفادار نہیں ہیں اورآپ اپنے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر پی ٹی ایم کے علی وزیر اپنے بیان پر معافی نہیں مانگتے ، تو اسپیکر قومی اسمبلی ان کے خلاف آرٹیکل 63 کے تحت نااہلی کے ریفرنس کا آغاز کریں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…