ڈیرہ اسماعیل (این این آئی)ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ ٹائون کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، راکٹ داغے اور ہینڈ گرنیڈز کے ساتھ حملہ کیا۔پولیس کے مطابق 5سے 6 حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنہوں نے
چیک پوسٹ پر 3 راکٹ فائر کیے اور 5 ہینڈ گرینڈ پھینکے جس میں سے تین ہینڈ گرینڈ پھٹے جبکہ دو نہ پھٹ سکے۔اس موقع پربم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج عنایت اللہ ٹائیگر نے 2 دستی بم اور راکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا اس دوران دہشت گردوں کی طرف سے 5 کلو وزنی ریمورٹ آئی ای ڈی کو بھی ناکارہ بنادیا گیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔