ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو بڑا ریلیف دیدیا

datetime 25  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) بین الاقوامی فورم ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے31 مارچ تک عمل درآمد کیلئے مزید وقت دے دیا، میوچیول ایولیوایشن کااجلاس اگست میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو 31 مارچ تک عمل درآمد کیلئے مزید وقت دیدیا، اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کو عمل درآمد سے متعلق سہ ماہی رپورٹ 31 مارچ سے پہلے جمع کرانا ہوگی۔میوچیول ایولیوایشن کا فروری میں ہونے والے اجلاس سے کوئی تعلق نہیں ہے، فروری میں ہونے والا اجلاس27نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد پر ہوگا۔ذرائع کے مطابق میوچیول ایولیوایشن کااجلاس اگست میں ہوگا، ایولیوایشن پر وزارت خزانہ، قانون،آئی کیپ کو مزید متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت خزانہ ریئل اسٹیٹ اور سناروں کے لیے ریگولیشن بنائے گا۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون وکلا کے لیے ریگولیشن بہتر کرے گا، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنس چارٹرڈ اکاؤنٹنس کے لییریگولیشن بنائے گا۔وزارت مواصلات اور ایس ای سی پی کو بھی مزید متحرک کیا جائے گا، پاکستان پوسٹل انشورنس کو باضابطہ طور پر کمپنی بنایا جائے گا، پاکستان پوسٹل انشورنس کو70کروڑ کی انشورنس کمپنی میں بدل دیا جائے گا۔ایف اے ٹی ایف کے اہداف کے مطابق قوانین میں ترامیم کی جائیں گی، قوانین میں ترامیم کے لیے مسودہ قانون پہلے ہی پارلیمنٹ میں موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…