لندن (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار نے کہا ہے کہ انکے والد کی صحت میں پہلے سے بہتری آئی ہے، اسحاق ڈار ٹویٹر پر بھی دوبارہ ایکٹو ہوگئے ہیں۔ اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار نے میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسحاق ڈار کے بازو کا جو مسئلہ تھا وہ تقریبا 80فیصد ٹھیک ہوگیا ہے۔ نوزیا کی شکایت بھی کافی حد تک ٹھیک ہوگئی ہے۔ گردن کا مسئلہ ہے، ٹھیک ہونے میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں جس کے بعد ڈاکٹر آئندہ کے بارے میں فیصلہ کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔